21 جون 2014 - 10:25
ہندوستان میں شیعہ اور سنی علماء بزرگ نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی انسانیت سوز کاروائیوں کی مذمت کی

ہندوستان میں شیعہ اور سنی علماء نیز بزرگ شخصیتوں نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی انسانیت سوز کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیروان ولایت نامی تنظیم نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ملت عراق کو داعش تکفیریوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ عراق میں پیدا کئے گئے بحران کاھدف مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے اور تمام مسلمانوں کو اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے ہوشیار رہنا چاہیے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ جن عناصر نے عراق میں جنگ شروع کی ہے ان کاتعلق نہ شیعہ مسلمان سے ہے اور نہ ہی اہل سنت سے ہے بلکہ یہ اسلام مخالف عناصر ہیں جن کا ھدف مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنا ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ عراق میں جاری دہشتگردی کے اقدامات کے پس پشت  صہیونی آئيڈیالوجی ہے جسے سعودی عرب کی مالی حمایت حاصل ہے اور جو بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے۔ واضح رہے بدھ کے دن نئي دھلی میں ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں  نے احتجاجی مظاہرہ کرکے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے اقدامات کی مذمت کی تھی۔ ہندوستان میں ہزاروں مسلمان جوانوں نے عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جہاد کرنے کے لئے نام لکھوائے ہیں۔  

.......

/169